نئی دہلی : پورے ملک میں پہلی رینک حاصل کرنے والے ریاست اڑیسہ کے عارف شہاب کا نام سبھی نے سنا ہے ، لیکن کچھ طلبہ و طالبات ایسے بھی ہیں ، جنہوں نے سرکاری اسکول کی تعلیم اور تمام مخالف حالات کے باوجود یہ امتحان پاس کیا ہے۔ دہلی کے گورنمنٹ سینئر سیکنڈری اسکول نور نگر کی بھی ایسی ہی کہانی ہے۔ یہاں کی 23 طالبات نے
NEET
امتحان پاس کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ دہلی کے نائب وزیراعلی اور وزیر تعلیم منیش سسو،یا نے نور نگر اسکول کی کامیابی کو لے کر ٹویٹ بھی کیا اور ان تمام طلبہ و طالبات کو مبارکباد دی۔
