منڈی ہاؤز سے امیت شاہ کی رہائش گاہ تک مارچ منظم کرنے کا اعلان
حیدرآباد۔ 22 ڈسمبر (سیاست نیوز) جامعہ کوآرڈینیشن کمیٹی نے 24 ڈسمبر کو مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی رہائش گاہ واقع کرشنا مینن مارگ تک احتجاجی مارچ منظم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ رابطہ کمیٹی کے ذریعہ نے کہا کہ منگل کو دوپہر 12 بجے دہلی کے منڈی ہاؤز سے یہ احتجاجی مارچ شروع ہوگا جو کرشنن مینن مارگ پر واقع وزیر داخلہ امیت شاہ کی رہائش گاہ پر ختم ہوگا۔ رابطہ کمیٹی نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) اور این آر سی اور مبینہ پولیس ظلم کے خلاف 24 ڈسمبر کو ملک گیر پیمانے پر ’قومی یوم احتجاج‘ منانے کا اعلان کیا ہے۔ جامعہ کوآرڈینیشن کمیٹی کے ذمہ داروں نے ملک بھر کے تمام محلہ جات میں احتجاجی جلوس منظم کرنے کی اپیل کی ہے۔