جامعہ کی لائبریری میں پولیس کی زدوکوب کا شکار آنکھ سے محروم

,

   

٭ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اتوار کی شب دہلی پولیس کی اسٹوڈنٹس کے خلاف ظالمانہ کارروائی کی یکے بعد دیگر حقیقت سامنے آرہی ہے۔ پولیس نے جامعہ کی لائبریری میں بھی گھس کر طلبہ کی پٹائی کی، جہاں ایک شدید زدوکوبی کا شکار منہاج الدین اپنی ایک آنکھ سے محروم ہوچکا ہے۔ اس کی بائیں آنکھ پر پٹی کے ساتھ تصویر وائرل ہوگئی ہے۔ وہ جامعہ میں ایل ایل ایم کا اسٹوڈنٹ ہے۔ ڈاکٹروں نے فی الحال اسے ایمس سے ڈسچارج کردیا ہے مگر اس کی آنکھ کیلئے ایک اور سرجری ہوسکتی ہے۔ بھلا پرامن احتجاج کو پرتشدد بنانے اور طلبہ کو کیمپس میں گھس کر اس طرح کا سلوک کرنے کا کیا جواز ہوسکتا ہے۔ یہ جواب مرکزی حکومت دینے سے قاصر ہے جبکہ پولیس اسی کے تحت ہے۔