جامعہ کے باب الداخلہ سے شاہین باغ تک مشعل مارچ

,

   

نئی دہلی ۔ /19 جنور ی (سیاست ڈاٹ کام) سی اے اے کے خلاف جامعہ ملیہ یونیورسٹی کے گیٹ سے لیکر شاہین باغ تک مشعل بردار مارچ نکالا گیا جس میں خواتین اور بچوں کے بشمول ہزاروں افراد شریک تھے۔ یہ مشعل مارچ اپنے طورپر ایک منفرد تھا کیونکہ بعض مقامی افراد نے مہاتما گاندھی اور بابا صاحب امبیڈکر کے لباس زیب تن کئے ہوئے تھے ۔ مارچ میں حصہ لینے والوں نے آزادی اور سی اے اے ، این سی آر پر ہلہ بول کے نعرے لگائے ۔ دیگر نعرے بھی لگائے گئے ۔ ایک تمثیلی ڈیٹینشن کیمپ کا بھی مظاہرہ کیا گیا ۔ شاہین باغ پر عوام گزشتہ 30 دن سے احتجاج کررہے ہیں ۔