جامعہ کے شوٹر کو کس نے رقم دی تھی : راہول گاندھی

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔ /31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے لیڈر راہول گاندھی نے جمعہ کو سوال کیا کہ ’ جامعہ کے شوٹر کو کس نے (رقم) ادا کیا تھا ‘ اس علاقہ میں گزشتہ روز سی اے اے کے خلاف احتجاج کے دوران ایک شخص گوپال نے ’ یہ لو آزادی کہتے ہوئے فائرنگ کی تھی ‘ ۔ راہول گاندھی سے تبصرہ کیلئے اخباری نمائندوں کی خواہش پر انہوں نے سوال کیا کہ ’ جامعہ کے شوٹر کو کس نے (رقم) ادا کیا تھا ؟ راہول گاندھی نے جمعرات کو مہاتما گاندھی کا ایک قول دہراتے ہوئے ٹوئیٹر پر لکھا تھا کہ ’ میں آپ کو تشدد کا درس نہیں دے سکتا ۔ میں اس پر یقین نہیں رکھتا ۔ میں صرف یہ درس دے سکتا ہوں کہ آپ کسی کے آگے سر نہ جھکائیں ۔ حتی کہ اس کی قیمت چکانے جان بھی قربان کیوں نہ کرنا پڑے ‘ ۔