جامعۃ الہدایہ فارغین کیلئے ہندی زبان وادب آن لائن کورس

   

جئے پور : مدارس کے طلبہ کیلئے عصری علوم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے جامعۃ الہدایہ جئے پور کے سربراہ اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سکریٹری مولانا فضل الرحیم مجددی نے کہاکہ فارغین مدارس کیلئے ہندی زبان وادب کے موضوع پر بھی آن لائن کورس بھی شروع کیاجائے گا۔یہ بات انہوں نے جامعۃ الہدایہ میں ایک سالہ افتاء کورس کرنے والے طلبہ کیلئے منعقدہ جلسہ تقسیم اسناد میں کلیدی خطبہ پیش کرتے ہوئے کہی۔ جامعۃ الہدایہ نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اشتراک سے ہندی زبان وادب اورہندوستانی سماج کامطالعہ کے تحت ایک کورس کے آغاز کافیصلہ کیاہے ، اس کورس سے مدارس کے فارغین کوجہاں ملازمت کے مواقع حاصل ہوں گے وہیں دعوتی کاموں میں بھی مدد ملے گی اوربین المذاہب ہم آہنگی پیداکرنے اورغلط فہمیوں کے ازالہ میں بھی مدد ملے گی، ہندوستان کی سرکاری زبان ہندی ہے ، اس لیے ہندی زبان سیکھنا اورہندوستانی مذاہب سے واقفیت حاصل کرنا علماء کی سماجی ضرورت اور مذہبی ذمہ داری ہے ۔