جامع مسجد دہلی کا تقدس پامال کرنے کی کوشش، مسجد کے صحن میں ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنائے جارہے ہیں۔

,

   

نئی دہلی: دہلی کی جامع مسجد کے صحن میں ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنائے جارہے ہیں جس سے مسجد کا تقدس پامال ہورہا ہے۔ پچھلے دنوں چند نوجوانوں نے مسجدکی صحن میں ٹک ٹاک پرویڈیوز بنائے ہیں۔ جس سے مسجد انتظامیہ کے خلاف کئی سوالات کھڑا کردئے ہیں۔ حالانکہ کچھ دنو ں قبل ایک لڑکی کو ویڈیو بناتے ہوئے پکڑلیا تھا ۔ بعد ازاں اس کے معافی مانگنے کے بعد اسے چھوڑدیا گیا۔ لیکن کل صبح دو جاپانی لڑکیوں نے جامع مسجد کے صحن میں ٹک ٹاک پر ویڈیوبنائے ہیں۔ ویڈیو میں غیر مہذب حرکت کرتے دیکھا گیا ہے۔ یہ ویڈیو کافی وائرل بھی ہورہی ہے۔ لوگ اس کو لے کر کافی غصہ ہورہے ہیں۔

او رسوال کئے جارہے ہیں کہ اس وقت مسجد کے خدمات گذار کہاں تھے۔ اگر یہ لوگ وہاں موجود تھے تو ان کی موجود گی میں یہ حرکت کیسے کی گئی ہے او راگر موجود نہ تھے تو وہ اپنی ڈیوٹی کے وقت کہا ں چلے جاتے ہیں۔ جامع مسجد کے قریب رہنے والے آصف فہمی کا کہنا ہے کہ اس طرح کی بے ہودگی مسجد میں کیسے پیش آئی۔انہوں نے کمیٹی مسجد سے مطالبہ کیا کہ اس کے خلاف سخت اقدامات اپنائے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسی حرکت پیش نہ آسکے۔

اس تعلق سے بات کرتے ہوئے امام جامع مسجد مولانا سید احمد بخاری نے کہا کہ مسجد میں تعینات ملازمین نے ان لڑکیوں کو پکڑلیا ہے۔ بعد ازاں ان کے معافی مانگے جانے پر انہیں چھوڑدیا گیا ہے۔ مولانا بخاری نے کہا کہ ان لڑکیوں نے اعتراف کرلیا تھا کہ یہ حرکت مسجد کے اندر نہیں ہونی چاہئے۔ انہیں اپنے کئے پر کافی ملال تھا۔