نئی دہلی: مرکزی حکومت کی شہری ترقی کی وزارت نے وقف بورڈ کی 123 جائیدادوں کو واپس لینے کا نوٹس جاری کیا ہے۔ دہلی کی مشہور جامع مسجد بھی ان جائیدادوں میں شامل ہے جنہیں واپس لیا جا رہا ہے۔ سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی حکومت کے دوران جامع مسجد وقف بورڈ کو دی گئی تھی۔ اب حکومت نے دہلی کی 123 اہم جائیدادوں کو واپس لینے کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔ان 123 مقامات میں مساجد، درگاہیں اور قبرستان شامل ہیں۔ زیر بحث جائیدادیں کبھی حکومت کی ملکیت تھیں۔ حالانکہ منموہن سنگھ حکومت کے دوران یہ جائیدادیں وقف بورڈ کو دے دی گئی تھیں۔ اب حکومت بورڈ سے کچھ اہم دستاویزات دکھانے کو کہہ رہی ہے، جس میں یہ بتایا جائے کہ وہ ان جائیدادوں کو اپنے پاس کیوں رکھیں۔ وقف بورڈ نے ہائی کورٹ سے مدد طلب کی لیکن ہائی کورٹ نے انہیں وہ مدد نہیں دی جو وہ چاہتے تھے۔