جامع کامیابی رہی :کین

   

ممبئی: ایک ایسے وقت میں جب ٹیمیں آئی پی ایل میں بڑی آسانی کے ساتھ بڑا اسکور بنا رہی ہیں، ممبئی انڈینز نے یہاں اپنے تازہ ترین مقابلے میں کولکتہ نائٹ رائیڈرزکو 116 رنز تک محدود رکھا، اس مظاہرہ نے نیوزی لینڈ کے اسٹار کین ولیمسن کو بہت متاثرکیا ہے۔ ممبئی نے آٹھ وکٹوں سے جیت کر لیگ کے جاری ایڈیشن میں اپنا کھاتہ کھولنے کے بعد لگاتار دو فتوحات حاصل کی۔ یہ ایک مکمل کارکردگی تھی۔ ٹاس جیتنا، پہلے بولنگ کرنا، اور اپنے منصوبوں کو خوبصورتی سے انجام دینا۔ ایک اضافی سیمر، اشونی کو لاناسب کچھ شاندار تھا۔