لندن۔24 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے G-7 سربراہی اجلاس کے پیش نظر امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ خارجہ پالیسی اور عالمی تجارت کے معاملہ پر بات چیت کی ہے ۔ جانسن کے برطانیہ کے وزیر اعظم بننے کے بعد دونوں رہنماؤں کی یہ پہلی میٹنگ ہوئی۔ وزیراعظم کے دفتر نے کہا کہ جانسن فرانس میں G-7 سربراہی کانفرنس سے خطاب کرنے کے انتظار میں ہیں۔قابل غور ہے کہ G-7 سمٹ ایسے وقت میں ہونے جا رہا ہے ، جب بریگزٹ کی میعاد پوری ہونے میں دو ماہ باقی رہ گئے ہیں۔