جانسن اینڈ جانسن ویکسین کے استعمال کی اجازت

   

برسلز : یورپی یونین کی میڈیسن ایجنسی ای ایم اے نے امریکی دوا ساز کمپنی جانسن اینڈ جانسن کی تیار کردہ کووڈ ویکسین کے نتیجے میں خون جم جانے کے واقعات کی جانچ پڑتال کے بعد اس ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔ ایمسٹرڈیم میں واقع ای ایم اے کے دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیفٹی کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس ویکسین کے استعمال کے مضر اثرات کے بارے میں انتباہ جاری کرنا کافی ہوگا، جیسا کہ ایسٹرا زینیکا کی ویکسین کے لیے کیا گیا تھا۔ جانسن اینڈ جانسن کی ویکسین سے خون جمنے کے مضر اثرات بہت غیر معمولی صورتحال میں سامنے آتے ہیں۔ پھیپھڑوں کی بیماری کووڈ۔19کی روک تھام میں اس امریکی ویکسین کے فوائد کو اس کے ضمنی مضر اثرات سے کہیں زیادہ اہمیت دی جانی چاہیے۔