جانسن اینڈ جانسن پاؤڈڑ کی امریکہ و کینیڈا میں فروخت بند

   

نیویارک ۔ /20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بچوں کی جلد کی مصنوعات، میڈیکل ڈیوائسز اور ادویات تیار کرنے والی امریکہ کی ملٹی نیشنل کمپنی ’جانسن اینڈ جانسن‘ نے اپنے اوپر ہزاروں کیسز کیے جانے اور الزامات کے بعد امریکا اور کینیڈا میں اپنے پاؤڈر کی فروخت کو بند کردیا۔جانسن اینڈ جانسن پر امریکہ کی تقریباً تمام ہی ریاستوں کی عدالتوں میں 19 ہزار سے زائد مقدمات زیر التوا ہیں۔