اب تمام ہندوستانی برطانوی شہری ہوجائیں گے ؟
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے چونکا دینے والا قدم اُٹھاتے ہوئے 1949 ء کے قانون ہندوستانی آزادی کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ اس قانون کے سبب ہندوستان اور پاکستان کا قیام عمل میں آیا تھا اور یہ دونوں ممالک اب بھی برطانیہ کے سابق نوآبادیاتی ممالک کی تنظیم دولت مشترکہ میں شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستانی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں جموں و کشمیر کے خصوصی موقف سے متعلق دستوری دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد بورس جانسن نے یہ قدم اُٹھایا ہے ۔ باور کیا جاتا ہیکہ 10 اگسٹ 2019 ء سے تمام ہندوستانی برطانوی شہری کہلائے جائیں گے ۔
