جانسن کے دفتر سے جنسی زیادتی کرنے کے الزام کی تردید

   

لندن ۔ 30 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم برطانیہ بورس جانسن کے دفتر سے جاری کئے گئے ایک بیان میں ان الزامات کی تردید کی گئی ہیکہ 20 سال قبل انہوں نے کئی خواتین کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کرنے کی کوشش کی تھی۔ اس موقع پر ایک خاتون صحافی شارلیٹ ایڈورڈس نے سنڈے ٹائمز کے اپنے ایک کالم میں تحریر کیا کہ ایک ڈنر پارٹی میں شرکت کے وقت جانسن نے اس کی ران پر ہاتھ رکھ دیا تھا۔ پارٹی کا اہتمام سنڈے ٹائمز کی جانب سے ہی کیا گیا تھا۔ اس نے مزید لکھا کہ ڈنر ٹیبل کے نیچے اس نے محسوس کیا تو جانسن اس کی ران پر ہاتھ پھیر رہے ہیں۔ شارلیٹ نے لکھا کہ بعدازاں ایک دیگر خاتون سے جب اس نے (شارلیٹ) اس بات کا تذکرہ کیا کہ اس نے بھی جانسن کے خلاف یہی شکایت کی حالانکہ وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں اس کی تردید کی گئی ہے لیکن شارلیٹ اپنے موقف پر قائم ہے۔