انیمل ویلفیر بورڈ کا قیام اور وٹرنری کلینک کا افتتاح ، ٹی سرینواس یادو کا خطاب
حیدرآباد ۔ 31 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ)۔ وزیر برائے افزائش مویشیاں، سمکیات، فروغ ڈیری اور سینیماٹوگرافی جناب ٹی سرینواس یادو نے کہا کہ ملک بھر میں پہلی مرتبہ حیوانات کے لیے طبی خدمات فراہم کرنے کے لئے متحرک (موبائل) دواخانہ کا آغاز کیا گیا۔ بروز جمعرات مانصاحب ٹینک کے محکمہ حیوانات کے ڈائریکٹوریٹ میں جی ایچ ایم سی کے تحت جانوروں کو طبی خدمات فراہم کرنے کے لئے متحرک ویٹرنری کلینک کا آغاز کیا گیا۔ بعدازاں جانوروں کی دیکھ بھال کرنے کے لئے حیوانات کا ویلفیئر بورڈ دفتر کا آغاز کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ جانوروں کی حفاظت کے لیے انیمل ویلفیئر بورڈ قائم کیا گیا ہے۔جی۔ایچ۔ایم۔سی کے علاقے میں 43 گوشالہ کے منتظمین سے خواہش کی کے 1962 کے ذریعہ ان خدمات سے استفادہ کرے۔ حکومت تحفظ حیوانات کے لئے مختلف اقدمات انجام دے رہی ہے جس کے تحت ٹیکہ اندازی اور مفت ادویات فراہم کئے جارہے ہیں۔ وزیر نے کہا کہ یکم فروری سے بھینسوں میں بیماریوں کی روک تھام کیلئے ٹیکہ اندازی کی جائے گی اس موقع پر ٹیکہ اندازی کی تقسیم سے متعلق پوسٹرز اور کتابچے کی رسم اجرا ئی عمل میں لائی گئی۔ حکومت ریاست کے تمام طبقات کے فلاح و بہبود کے لئے کام کر رہی ہے ریاستی وزیر نے مزید کہا کہ ڈیری کسانوں کو سبسڈی کی بنیاد پر اب تک 65 ہزار بھینسوں کی تقسیم کی جاچکی ہے۔ چرواہوں کے تعلق سے کہا کہ انہیں سبسیڈی کے تحت بھیڑ بکریاں تقسیم کی جاتی ہے۔ نیز ماہی گیروں کو مفت مچھلیوں کی تقسیم کے بارے میں یاد دہانی کرائی۔وجیا ڈیری کے زیر نگرانی سمکا سارا کا جاترا کے لیے 20 مراکز قائم کئے جائینگے۔ وزیر نے کہا کہ تلنگانہ عوام ہر تہوار کو یکساں خوشی ، جو ش وخروش کے سا تھ منا رہی ہے اس تقریب میں محکمہ حیوانات کے سیکریٹری سندیپ کمار سلطانیہ، ڈائریکٹر لکشما ریڈی، وجیا ڈیری ایم۔ڈی، ایڈیشنل ڈائریکٹر رام چندر، اینیمل ویلفیئر بورڈ کے نمائندے بھگوان داس سوامی و دیگر موجود تھے۔