جانوروں کی طرح بچے پیدا کرنا ملک کیلئے نقصاندے: وسیم رضوی کا ایک اور متنازعہ بیان

,

   

لکھنؤ: اترپردیش شیعہ وقف بورڈ چیرمین وسیم رضوی نے پھر ایک بار زہر افشانی کی۔ انہوں نے آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت کے اس بیان کی جس میں انہوں نے آبادی پر قابو پانے کی بات کہی تھی، وسیم رضوی ان کے اس اس بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ جانوروں کی طرح بچے پیدا کرلینا ملک کیلئے نقصاندے ہوگا۔

خبررساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے وسیم رضوی نے بتایا کہ کچھ لوگوں کاماننا ہے کہ بچے پیدا ہونے یہ ایک فطری عمل ہے اور اس فطری معاملہ میں چھیڑچھاڑنہیں کرنی چاہئے۔ اس طرح جانوروں کی طرح بچے پیدا کرنا معاشرہ اور ملک کے لئے نقصاندے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آبادی پر قابو پانے کا قانون بنتا ہے تویہ ملک کیلئے بہتر ہوتا۔“ واضح رہے کہ اس سے قبل نئی دہلی کے شاہین باغ پر سی اے اے کے خلاف احتجاج کررہے خواتین پر بھی انہوں نے متنازعہ بیان دیا تھا۔