جانور بھوکے ہیں … مدد کیجئے

   

حیدرآباد۔/20 فروری، ( سیاست نیوز) ملک کے مختلف علاقوں میں موجود زو پارکس اور زوالوجیکل پارکس کے انتظامات حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن محکمہ جنگلات نے جانوروں کی پرورش اور نگہداشت میں عوام کی شراکت کو یقینی بنانے کیلئے منفرد اسکیم شروع کی ہے جس کے تحت کوئی انفرادی شخص یا ادارہ جانوروں اور پرندوں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مقررہ رقم ادا کرتا ہے۔ حیدرآباد میں واقع نہرو زوالوجیکل پارک میں اس روایت کا آغاز کیا گیا جس کی تقلید کرتے ہوئے اندرا گاندھی زو پارک وشاکھاپٹنم نے جانوروں اور پرندوں کی نگہداشت کیلئے رقم کا تعین کیا ہے۔ دلچسپی رکھنے والے افراد اپنے بچوں کی خوشی کی خاطر ان کی پسند کے جانور یا پرندوں کی نگہداشت کی ذمہ داری قبول کررہے ہیں۔ زو حکام نے جو چارجس متعین کئے ہیں ان میں ہاتھی کیلئے روزانہ 1200/- روپئے، شیر کیلئے 600/- روپئے، زیراف کیلئے روزانہ 500/- روپئے، چیتہ کیلئے روزانہ 400/- روپئے، جنگلی آدمی کیلئے 210/- روپئے، زیبرا کیلئے 330/- روپئے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ہر جانور اور پرندے کیلئے علحدہ علحدہ چارجس مقرر کئے گئے تاکہ حکومت کا بوجھ عوام اٹھا سکے۔ر