جانور چرانے کے اوقات مقرر کئے جانے کا فیصلہ

   

ریاض ۔ جنگلی حیاتیات اور نباتات کی بہتر افزائش کے لیے مویشی چرانے کے اوقات کار منظم کیے جائیں گے۔ ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت ماحولیات، پانی و زراعت کے تحت جنگلات اور شجر کاری ادارے کے سربراہ قتیبہ السعدون نے کہا ہے کہ بہت جلد چرواہوں کے لیے نیا ضابطہ جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اندھا دھند اور غیر منظم طور پر جانوروں کو چرانے سے جنگلات اور شجرکاری مہمات متاثر ہو رہی ہیں۔ہم سب کو معلوم ہے کہ جنگلات اور نباتات کی افزائش محنت اور وقت طلب کام ہے، مختلف قسم کے نباتات ماحولیاتی توازن میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔غیر منظم طور پرجانوروں کو چرانے سے نباتات کو افزائش کا موقع نہیں ملتا، اس کا نتیجہ غیر متوازن ماحولیات کی صورت میں سامنے آتا ہے۔