!جانوی کپورچالباز کے ریمیک میں نظرآئیں گی

   

ممبئی ۔2 ستمبر (ایجنسیز) جانوی کپور، جو اس وقت اپنی حالیہ ریلیز پرم سندری کی کامیابی سے لطف اندوزہو رہی ہیںوہ اب 1989 کی مقبول فلم چالبازکے ریمیک میں مرکزی کردار کے لیے گفتگو کر رہی ہیں۔ اصل کامیڈی کلاسک، جسے پنکج پرشار نے ڈائریکٹ کیا تھا، میں ان کی والدہ سری دیوی نے ڈبل رول نبھایا تھا اور یہ فلم بالی ووڈ کی سب سے پسندیدہ کلٹ فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔باولی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، پروجیکٹ سے جڑی ایک قریبی شخصیت نے بتایا جانوی کے لیے چالباز محض ایک فلم نہیں بلکہ ایک جذبہ ہے۔ اس نے فوری طور پر اس پروجیکٹ میں دلچسپی ظاہرکی ہے لیکن ساتھ ہی اردگرد کے مشوروں پر بھی غور کر رہی ہے۔ وہ پرجوش ہیں لیکن اپنی والدہ سے لازمی موازنہ ہونے سے بھی باخبر ہیں۔ امکان ہے کہ وہ ستمبر کے آخر تک حتمی فیصلہ کر لیں گی۔فلم چالبازکا ریمیک اس سے قبل شردھا کپورکے ساتھ اعلان کیا گیا تھا لیکن وہ پروجیکٹ کبھی شروع نہ ہو سکا۔ اب یہ خبریں گردش میں ہیں کہ جانوی کپور باضابطہ طور پر اپنی والدہ کے اس لیجنڈری رول کو ادا کرسکتی ہیں، جس سے یہ فلم انڈسٹری کے سب سے زیادہ متوقع ریمیک پروجیکٹس میں شامل ہوگئی ہے۔چالبازکے علاوہ بھی جانوی کپور کے پاس مصروف شیڈول ہے۔ پرم سندری کے بعد وہ اپنی اگلی بڑی فلم میں ورون دھون، سنیہہ ملہوترا اور روہت شراف کے ساتھ نظر آئیں گی۔ اس فلم کا ٹیزر حال ہی میں ریلیز ہوا ہے اور مثبت تبصرے حاصل کر رہا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ان کے پاس سوپر اسٹار رام چرن کے ساتھ فلم پیڈّی بھی موجود ہے، جس کا فرسٹ لک ٹیزر حال ہی میں جاری ہوا اور اس نے مداحوں کے جوش و خروش میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ حالیہ ریلیز فلم پرم سندری: 3.5/5 اسٹارز، ’’کمفرٹ فوڈ سنیما‘‘ قرار پائی ۔ ریویو میں فلم کو 3.5 میں سے 5 اسٹارز دیے گئے اور اسے کمفرٹ فوڈ سنیما قرار دیا گیا۔ جائزے کے مطابق فلم غیر ضروری پیچیدگیاں یا اخلاقی سبق نہیں دیتی بلکہ ایک پرانی یادوں سے بھری محبت کی کہانی کی گرمی اور مٹھاس پیش کرتی ہے: یہ پنیربٹر مصالحہ اوراڈلی سامبر سنیما ہے۔ مانوس لیکن دل کو چھو لینے والا، خوشبو سے بھرپور اور بیحد تسلی بخش انداز ہے۔