نئی دہلی ۔3 اکتوبر (ایجنسیز) ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای ) نے لیجنڈری ریسلر جان سینا کے آخری مرتبہ رِنگ میں اترنے کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کردیا۔ 16 مرتبہ کے ورلڈ چمپئن اور ریکارڈ17 مرتبہ عالمی اعزاز جیتنے والے جان سینا اپنا الوداعی میچ 13 دسمبر 2025ء کو واشنگٹن ڈی سی کے کیپیٹل ون ارینا میں کھیلیں گے۔ 48 سالہ سینا نے رواں سال اعلان کیا تھا کہ 2025ء ان کے کیریئر کا آخری سال ہوگا، وہ دنیا بھر میں وداعی دورہ پر ہیں جس کے دوران انہوں نے ریسل مینیا 41 میں تاریخی طور پر اپنا 17واں عالمی خطاب جیت کر نیا ریکارڈ قائم کیا اور خود کو ڈبلیو ڈبلیو ای کی تاریخ کا بڑا اسٹار ثابت کیا۔