جان کیری کا دورۂ ہندوستان بنگلہ دیش اور یو اے ای

   

واشنگٹن : امریکی حکومت کے مندوب برائے تحفظ ماحول جان کیری اس ماہ کی عالمی ماحولیاتی کانفرنس سے پہلے ہندوستان ، بنگلہ دیش اور متحدہ عرب امارات کے دورہ پر روانہ ہو گئے ہیں۔ موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق دو روزہ ورچوئل کانفرنس 22 اپریل کو ہو گی۔ امریکہ کی میزبانی میں منعقدہ اس اجلاس میں چالیس ممالک کو مدعو کیا گیا ہے۔ ان میں ہندوستان، بنگلہ دیش اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں لیکن پاکستان کو اس کی دعوت نہیں دی گئی۔ امریکہ میں سابق صدر ٹرمپ کے برعکس صدر جو بائیڈن کی حکومت نے ماحولیاتی تحفظ کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا ہے۔