جاوا یزڈی نوماڈلس اسٹریٹ رش کا انعقاد

   

آن لائن رجسٹریشن پر تربیتی ایوینٹ میں شرکت کا موقع
حیدرآباد ۔ 26 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : جاوا اور یزڈی موٹر سائیکلس کے ماڈلس ہمیشہ ہر دور میں مظاہرہ پر ہوتے ہیں ۔ ملک میں صحیح وقت جاوا 42 عصری کلاسک موٹر سائیکل کو یزڈی ایڈوینچر کے طور پر تیار کیا گیا ہے ۔ یزی اسکریمبلر ، ہندوستان میں پہلی مرتبہ ان موٹر سائیکلس کو برانڈ کے جوش و خروش کے لیے قلوب کی ریسنگ کے لیے ترتیب دیا گیا ۔ سواروں کے سواری کے تجربہ کو بڑھایا گیا اور ان میں ان کی موٹر سائیکلس ، جاوا یزڈی موٹر سائیکلس کی حدود کو بڑھایا گیا ۔ سواروں کے لیے پروگرامس ٹیلرمیڈ کا اہتمام کیا گیا ۔ اس سلسلے میں ’ اسٹریٹ رش ‘ واقع ہوا ہے ۔ اس اسٹریٹ رش کے پہلے ایڈیشن کا شاہ میر پیٹ ، حیدرآباد میں چیکین سرکٹ میں 30 اپریل کو انعقاد عمل میں آئے گا ۔ ایک روزہ پروگرام سواروں کی معلومات کے مطابق تربیتی طرز کا ہوگا ۔ رجسٹریشن کی فیس برائے نام 499 روپئے رکھی گئی ہے ۔ خواہش مند سوار jawanomads. maxperience.in ، پر ایوینٹ کے لیے آن لائن خود کو رجسٹر کرواسکتے ہیں ۔۔