تجاویز حکومت کو پیش کرنے مرکزی وزیر کا تیقن
نئی دہلی، 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کورونا وائرس کووڈ۔ 19′ وبا کے پیش نظر ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے بری طرح متاثر معیشت کو پٹری پر لانے کی حکومت کی کوشش کے تحت بھاری صنعت اوربپلک انٹرپرائزس کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے آج موٹر انڈسٹری کے سربراہان سے وسیع تبادلہ خیال کیا اور ان کے مطالبات پر غور کرنے اور ان کے اہم تجاویز حکومت کے سامنے رکھنے کا انہیں تیقن دیا۔ جاوڈیکر نے ویڈیو کانفرنسنگ بعد میڈیا کو بتایا کہ موٹر صنعت کے گروپوں کے سی ای او،چیرمین اور منیجنگ ڈائریکٹرز (سی ایم ڈی) اور منیجنگ ڈائریکٹرز (ایم ڈی) نے لاک ڈاؤن کے بعد گاڑی صنعتوں کے سامنے پیدا شدہ مختلف حالات کا حوالہ دیتے ہوئے حکومت کے سامنے اہم مطالبات رکھیں۔انہوں نے بتایا کہ قائدین نے لاک ڈاؤن کے بعد مزدوروں کی واپسی سے پیدا ہونے والے حالات کا بھی ذکر کیا اور کئی طرح کے تجویز پیش کئے تاکہ کورونا انفیکشن سے ملازمین کو بچایا جا سکے ۔
