ٹوکیو : یوکرین کے انفراسٹرکچر کی تعمیرِ نو سمیت 7 مختلف شعبوں میں تعاون کے لئے، 15.8بلین ین (106 ملین ڈالر )امداد فراہم کرے گا۔جاپان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کویوڈو نے کابینہ ذرائع کے حوالے سے شائع کردہ خبر میں کہا ہے کہ نئی اقتصادی ساخت کی حوصلہ افزائی کے لئے، کل ٹوکیو میں متوقع “جاپان۔یوکرین کانفرنس” میں باہمی تعاون پر مبنی 10 سے زائد سمجھوتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔کانفرنس میں جاپان کے وزیر اعظم کیشیدہ فومیو اور یوکرین کے وزیر اعظم ڈینس شمیگل سمیت دونوں ممالک سے بیوروکریسی اور کاروباری دنیا کی 300 سے زائد شخصیات شرکت کریں گی۔جاپان حکومت، یوکرین کے انفراسٹرکچر کی تعمیر ِنو اور بارودی سرنگوں کی صفائی سمیت، 7 مختلف شعبوں میں 15.8بلین ین کی مالی امداد فراہم کرے گی۔