جاپانی ایف۔ 15 فائٹر جیٹ کے پائلٹ کی نعش برآمد

   

ٹوکیو ۔ جنوری میں جاپان میں لاپتہ ہونے والے ایف 15 لڑاکا طیارے کے پائلٹ کی نعش جاپان کے سمندر سے ملی ہے ۔ جس کی اطلاع اتوار کو یہاں میڈیا نے دی۔ این ایچ کے براڈکاسٹر نے اتوار کو اطلاع دی کہ پائلٹ کی لاش ایشیکاوا پریفیکچر کے قریب سے ملی۔ اسی دوران اس علاقے میں لڑاکا طیارے کا ایک ٹکڑا بھی ملا۔دوسرے پائلٹ کی تلاش جاری ہے ۔ایک جاپانی ایف۔ 15 لڑاکا طیارہ 31 جنوری کو وسطی صوبے اشیکاوا کے ایک ایئربیس سے ٹیک آف کرنے کے فوراً بعد بحیرہ جاپان کے اوپر ریڈار سے غائب ہو گیا۔ این ایچ کے کے مطابق طیارے نے فوجی آپریشن کے دوران لاپتہ ہونے سے پہلے ہنگامی اطلاع نہیں دی تھی۔