ٹوکیو8 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) جاپان کے ایک بحری جہاز پر مزید تین افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا شبہ کیا جا رہا ہے ۔ ان کے معائنے کئے گئے ہیں اور یہ مثبت سامنے آئے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ اب تک اس بحری جہاز پر سوار افراد میں جملہ 64 افراد اس کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔اس جہاز سے آنے والے افراد کو دو ہفتوں کیلئے لازمی دواخانہ میں رکھا جا رہا ہے ۔ واضح رہے کہ جملہ 41 مسافرین کے کل اس وائرس سے متاثر ہونے کی توثیق ہوچکی تھی ۔ اس وائرس کے نتیجہ میں چین میں سینکڑوں افراد ہلاک اور ہزاروں متاثر ہوچکے ہیں۔ جاپانی حکام نے اب تک 280 افراد کا جو اس جہاز پر سوار تھے معائنہ کیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ اس جہاز کا ایک مسافر ہانگ کانگ میں اتر گیا تھا اور اس کے اس وائرس سے متاثر ہونے کی اطلاع تھی جس کے بعد دوسرے مسافرین کے بھی معائنے کروائے گئے ہیں۔ وزارت صحت نے بتایا کہ جملہ چھ افراد کے معائنوں کی رپورٹس ہفتے کو جاری کی گئی ہیں جن میں تین کے اس وائرس سے متاثر ہونے کی توثیق ہوچکی ہے ۔ ان تین میں دو امریکی باشندے اور ایک چینی خاتون شامل ہیں۔