جاپانی جہاز کے دو ٹکڑے ، 1000 ٹن آئیل کا اخراج

,

   

جاپان کاپانی کا جہاز ماریشیس کے ساحل پر دو ٹکڑے ہوگیا اور اس سے زائد از 1000 ٹن آئیل کا اخراج عمل میں آیا ہے ۔ حکام نے آج بتایا کہ پانی کا جہاز ایم وی واکاشیو سے اُس وقت آئیل کا اخراج عمل میں آیا جب وہ مونگے کی چٹان سے ٹکرا گیا ۔ اس حادثہ سے مچھلیوں اور دیگر سمندری جانداروں کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے ۔ سائنسدانوں نے اس کو ملک کا سب سے بدترین ماحولیاتی سانحہ قرار دیا ہے ۔ ہندوستان میں مدد کیلئے اپنی ٹیم روانہ کی ہے ۔