جاپانی شہریوں کے اغوا معاملہ پر آبے کم سے ملاقات کے خواہاں

   

ٹوکیو،یکم جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے نے اتوار کو کہا کہ وہ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی حالیہ ملاقات سے متاثر ہیں اور وہ جاپانی شہریوں کے اغوا کے معاملہ پر بات چیت کے لیے کم سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔آبے نے کیوڈو نیوز ایجنسی کے حوالہ سے کہا‘‘اب میں نے فیصلہ کیا ہے کہ کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے ساتھ ملاقات کر کے اس مسئلے کا حل نکالنا چاہئے ’’۔جاپان کے وزیر خارجہ تارو کونو نے امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان ملاقات کی ستائش کی اور جزیرہ نما کوریا میں نیوکلیئر تخفیف اسلحہ میں تعاون کرنے امید ظاہر ہے ۔