ٹوکیو۔ 13 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) جاپان کے کیوشو جزیرہ میں واقع کا صوبہ کاگوشیما پر کے نیجھي علاقے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی ۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی ہے ۔ زلزلے کا مرکز 174 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا ۔ زلزلے سے ابھی تک کسی جان ومال کے نقصانات کی اطلاع نہیں ہے ۔
ننگ ہار میں دھماکہ پولیس افسر ہلاک
کابل ۔ 13 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) افغانستان صوبہ ننگر ہار میں بم دھماکہ میں ایک پولیس افسر کی موت ہوگئی جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ۔پاژ ورک نیوز ایجنسی کے مطابق مقناطیسی بم کی زد میں آنے سے پولیس افسر کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ صوبائی راجدھانی جلال آباد میں ہوا۔ابھی تک اس واقعہ کی ذمہ داری کسی جنگجو تنظیم نے نہیں لی ہے ۔
