جاپانی فوج میں اومی کرون کے 180کیس رپورٹ

   

ٹوکیو : دنیا بھر میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کا پھیلا ؤ جاری ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق جاپان میں ایک ہی فوجی دستے میں 180 کیس رپورٹ کیے گئے ہیں۔یورپ کے ساتھ اب ایشیائی ممالک میں بھی کیس تیزی سے سامنے آرہے ہیں۔ اومی کرون کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر نیوزی لینڈ نے بین الاقوامی سرحدیں کھولنے کا فیصلہ مؤخر کردیاہے۔ کئی ممالک میں سماجی فاصلہ رکھنے کی پابندی دوبارہ نافذ کردی گئی ہے۔ طبی بحران نے عالمی مالیاتی مارکیٹ کو شدید متاثر کیا ہے ، جس کے اثرات عالمی معیشت کی بحالی پر مرتب ہونے کے خدشات ہیں۔