جاپانی وزیراعظم اور فرانسیسی صدر کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق

   

ٹوکیو : جاپان کے وزیراعظم کشیدا فومیو اور فرانسیسی صدر ایمانیول میکرن نے سلامتی کے شعبے میں تعاون بڑھانا جاری رکھنے پر اتفاق کرلیا۔ دونوں رہنماؤں نے جاپان کی درخواست پر ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ اکتوبر میں وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد کشیدا کی فرانسیسی صدر کے ساتھ یہ پہلی بات چیت تھی۔ انہوں نے فرانس کو خطے کا انتہائی اہم شراکت دار قرار دیا۔ یاد رہے کہ بحرالکاہل میں کئی علاقے فرانس کے پاس ہیں۔ جاپانی وزیراعظم نے ہند بحرالکاہل کو آزاد اور کھلا رکھنے میں تعاون بڑھانے کی خواہش ظاہر کی۔