ٹوکیو، 23 جولائی (یو این آئی) جاپان میں حال ہی میں مکمل ہونے والے عام انتخابات میں پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہنے کے بعد وزیر اعظم شگیرو ایشیبا جلد ہی اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، مقامی میڈیا نے چہارشنبہ کو اطلاع دی۔جاپانی اخبار دی مینیچی نے بتایا کہ وزیراعظم اگست کے آخر تک اپنے استعفیٰ کا اعلان کر سکتے ہیں۔یہ پیش رفت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جاپان کے ساتھ “بڑے معاہدے ” کے اعلان اور ایشیبا کے حکمران اتحاد کے ایوان بالا میں اکثریت کھونے کے چند روز کے بعد ہوئی ہے ۔