جاپانی وزیر اعظم نے پارلیمان تحلیل کر دی

   

ٹوکیو : جاپان کے نئے وزیر اعظم فْومیو کیشیدا نے آج جمعرات کے روز ملکی پارلیمان کا ایوان زیریں تحلیل کر دیا۔ ساتھ ہی انہوں نے اکتیس اکتوبر کو نئے عام انتخابات کے انعقاد کا اعلان بھی کر دیا۔ کیشیدا کو جاپانی پارلیمان نے صرف دس روز پہلے ہی نیا وزیر اعظم منتخب کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نئے الیکشن کرانے کا مقصد یہ ہے کہ پارلیمان انہیں ان کی سیاسی پالیسیوں کے لیے نیا مینڈیٹ دے۔ یہ الیکشن جاپان میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران ہونے والے پہلے عام انتخابات ہوں گے۔