جاپانی ولی عہد کی بیٹی کی عنقریب شادی

   

ٹوکیو : جاپان کے ولی عہد شہزادہ آکی شینو نے اپنی بڑی صاحبزادی شہزادی ماکو کی ان کے کالج کے ہم جماعت سے شادی منظور کرنے کا اعلان کیا ہے۔ شادی کا منصوبہ التوا کا شکار تھا۔ولی عہد شہزادہ آکیشینو نے اپنی 55 ویں سالگرہ سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے مطابق شادی صرف مرد و عورت کی باہمی رضامندی سے ہونی چاہیے اور والدین کو اپنے بچوں کی شادی کی خواہش کا احترام کرنا چاہیے۔ ولی عہدشہزادہ آکی شینونے کہا کہ ان کی صاحبزادی کی شادی کی تاریخ پر بعد میں غور کیا جائے گا۔ستمبر 2017 میں شاہی امور خانہ ایجنسی نے شہزادی ماکو کی کومورو کے سے منگنی کا اعلان کیا تھا۔ تاہم اس کے فورا بعد ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی تھی کہ ان کی والدہ مالی مسائل کی شکار ہیں۔ فروری 2018 میں شاہی ایجنسی نے شادی تک کی تمام تقریبات ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔جاپان کے موجودہ نظام کے تحت کسی بھی شہزادی کو کسی عام شخص سے شادی کی صورت میں شاہی گھرانہ لازما چھوڑنا پڑتا ہے۔