ٹوکیو/منیلا /14 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام )فلپائن اور جاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکوں سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ فلپائن کے جنوبی جزیرے من داناو? میں 5.8 کی شدت کا زلزلہ آیا ،جس سے 25 افراد زخمی ہو گئے اور عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ جاپان میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.1 نوٹ کی گئی ۔
