جاپان اوپن سندھو ایک بار پھر پہلے مرحلہ سے باہر

   

لکشیا، ساتوک-چراغ اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئے
ٹوکیو۔ ہندوستانی شٹلر پی وی سندھو کی خراب فارم برقرار رہی کیونکہ وہ چہارشنبہ کو یہاں یوگی نیشنل جمنازیم میں جاپان اوپن 2023 بیڈمنٹن ٹورنمنٹ سے پہلے راؤنڈ میں باہر ہوگئیں۔دو بارکی اولمپک میڈل جیتنے والی سندھو خواتین کی سنگلز بیڈمنٹن رینکنگ میں17 ویں، چین کی ژانگ یی مین سے 12-21، 13-21 سے ہارکر اس سال 13بی ڈبلو ایف ورلڈ ٹور 2023 ٹورنمنٹس میں ساتویں ابتدائی راؤنڈ سے باہر ہوگئیں۔پچھلے ہفتے کوریا اوپن کے افتتاحی مقابلے میں چائنیز تائپے کی پائی یو پو سے ہارنے کے بعد سندھو کا یہ براہ راست دوسری ابتدائی راؤنڈ ناکامی ہے۔ ژانگ یی مین، جو سندھو سے ایک مقام نیچے ہیں پورے مقابلے میں قابو میں نظر آئیں اور بالآخر 32 منٹ میں میچ ختم کرکے پانچ ملاقاتوں میں ہندوستانی شٹلر کے خلاف اپنی تیسری فتح حاصل کی۔ جاپان اوپن کے پہلے مقابلے سے پہلے دونوں بیڈمنٹن کھلاڑی اس سال دو بار آمنے سامنے ہوئی تھی۔ جبکہ ژانگ نے مارچ میں آل انگلینڈ اوپن میں سندھو سے بہتر مقابلہ کیا، یہ ہندوستانی ہی تھی جو مئی میں ملائیشیا ماسٹرز میں فاتح بن کر ابھری ۔ دریں اثنا اسٹار ہندوستانی مردوں کی ڈبل جوڑی ستوک سائی راج رینکی ریڈی اور چراغ شیٹی جوگزشتہ ہفتے کوریا اوپن کی فتح سے تازہ دم ہیں، کو جاپان میں دوسرے راؤنڈ میں جانے کے لیے سخت محنت کرنی پڑی۔ساتوک-چراغ، جو حال ہی میں کیریئر کے بہترین عالمی نمبر2 پر پہنچ گئے، کو انڈونیشیا کے لیو رولی کارنینڈو اور ڈینیئل مارتھن نے تین گیمز تک بڑھایا لیکن آخرکار میچ 21-16، 11-21، 21-13 سے جیت لیا۔دوسری طرف، کامن ویلتھ گیمز 2022 کے مردوں کے سنگلز چمپئن لکشیا سین نے ہم وطن پریانشو راجاوت کے خلاف 21-15، 12-21، 24-22 سے سنسنی خیز جیت درج کی۔ ان کا مقابلہ جاپان کے کانتا سونیاما لکشیا سین سے پری کوارٹر فائنل میں ہوگا۔ جاپانی شٹلر نے ابتدائی راؤنڈ میں انڈونیشیا کے عالمی نمبر 2 انتھونی سینیسوکا گنٹنگ کو ہرا دیا۔ایک اور ہندوستانی شٹلر متھن منجوناتھ نے مردوں کے سنگلز کے ابتدائی راؤنڈ میں چین کے وینگ ہانگ یانگ کے خلاف 21-13، 22-24، 18-21 سے ہارکر برتری گنوائی۔