ٹوکیو (جاپان) ۔ ہندوستان کے سرفہرست مردوں کے سنگلز کھلاڑی لکشیا سین اور ایچ ایس پرنائے نے ستوک سائی راج رینکی ریڈی اور چراگ شیٹی کے ان فارم ڈبلز جوڑی کے ساتھ جمعرات کو جاپان اوپن کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، جبکہ خواتین کی ٹریس ڈبلزجوڑیا اورگاؤ جوتری کو شکست ہوئی ۔21 سالہ سین جو اس وقت عالمی درجہ بندی میں 13 ویں نمبر پر ہیں، جاپان کے کانتا سونیاما کو بی ڈبلو ایف ورلڈ ٹور سوپر750 ایونٹ میں 50 منٹ کے مقابلے میں21-14، 21-16 سے شکست دی جس کی جملہ انعامی رقم 800,000 امریکی ڈالر ہے۔پرنائے نے ہم وطن اور سابق عالمی نمبر ایک کدامبی سری کانت کو تین گیمز میں ہرا کر57 منٹ میں 19-21، 21-9، 21-9 سے جیت حاصل کی۔مردوں کے ڈبلز میں ستوک اور چراگ جنہوں نے گزشتہ ہفتے کوریا اوپن جیتا، اس جوڑی نے بھی ڈنمارک کے جیپ بے اور لاسے مولہیج کو 21-17، 21-11 سے ہرا کرکوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔تاہم ہندوستان کو دھکا لگا کیونکہ ٹریسا جولی اور پلیلا گایتری گوپی چند کی ٹاپ ویمنز ڈبلز جوڑی جاپان کی نامی ماتسویاما اور چیہارو شیدا کی عالمی نمبر7 جوڑی سے صرف ایک گھنٹے کے اندر اندر21-23، 19-21 سے ہارگئی۔
