ٹوکیو: جاپان کے شہر ٹوکیو میں منگل کو ایک تعمیراتی مقام پرا سٹیل کا بیم گرنے سے دو مزدوروں کی موت جبکہ تین دیگر افرادزخمی ہو گئے ۔ مقامی حکام نے یہ اطلاع دی۔ چوو پولیس اسٹیشن کے مطابق صبح تقریباً 09:30 بجے فائر اور ریسکیو اہلکاروں کو ہنگامی کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ ٹوکیو کے چوو ضلع کے نیہون باشی علاقے میں زیر تعمیر عمارت سے کئی کارکن گر گئے ہیں۔ تقریباً 15 ٹن وزنی اسٹیل کی بیم گرنے سے چار مزدور ساتویں منزل سے تیسری منزل پر گر گئے ، جب کہ حادثہ کے وقت ایک اور شخص تیسری منزل پر تھا۔ٹوکیو میٹروپولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق 5 مرد کارکنوں میں سے 30 اور 40 سال کے دو مزدوروں کی موت ہو گئی۔
جبکہ ایک مزدور بے ہوش اور تشویشناک حالت میں ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے 20 سال کے دو دیگر مرد ملازمین بھی زخمی ہوئے ہیں، لیکن وہ ہوش میں ہیں۔ اس سے پہلے چار افراد کو دل کا دورہ پڑنے سے زخمی ہونے کی اطلاع ملی تھی۔