ٹوکیو 26 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام ) جاپانی پولیس ٹوکیو کے قریب بین الاقوامی تجارتی میلہ سے ایک 1.84 ملین ڈالرس مالیتی ہیرے کے سرقہ کی تحقیقات کر رہی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ 50 قیراط والا ڈائمنڈ جمعرات کی شام 5 بجے شیشے کے شوکیس میں دیکھا گیا تھا اس کے ایک گھنٹے کے بعد جب یہ شو بند ہی ہونے والا تھا ہیرا غائب پایا گیا اور اس کا جو شوکیس تھا وہ غیر مقفل تھا ۔ پولیس نے یہ بات بتائی اور کہا کہ اسے شبہ ہے کہ یہ چوری اس نمائش کے اختتامی وقت میں ہجوم کے وقت ہوئی ہے ۔