جاپان زلزلہ: ہلاکتوں کی تعداد 62 ہوگئی

   

ٹوکیو :جاپان کے وسطی پریفیکچر اشیکاوا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 62 ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق میڈیا ذرائع کا کہنا تھا کہ اشیکاوا، نیگاتا، فوکوئی، تویاما اور گیفو کے پریفیکچرزمیں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔جاپانی وزیراعظم کشیدا فومیو نے منگل کوایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ سڑکوں پر رکاوٹوں کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ اس سے بھاری مشینری بھیجنا مشکل ہو رہا ہے، ہم راستوں کو محفوظ بنانے کے طریقوں کے بارے میں سوچ رہے ہیں اور بحری جہازوں کا استعمال ایک آپشن ہو سکتا ہے۔