ٹوکیو:جاپان کے علاقے اِشی کاوا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 126 ہو گئی،درجنوں افراد کے تباہ ہونیوالی عمارتوں کے ملبے تلے ہونے کاخدشہ ہے،امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان میں گزشتہ پیر کر آنے والے شدید زلزلے سے متاثر وسطی علاقوں میں لوگوں کو ابھی تک سکون میسر نہیں ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اِشی کاوا اب تک 126 افراد کی موت کی تصدیق ہو گئی۔انامیزو قصبے کے ایک علاقے میں زلزلے کے بعد مٹی کے تودے گرنے سے تبادہ ہونے والی عمارات کے ملبے تلے کم از کم 10 افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے جبکہ کئی سڑکیں کٹ جانے کے سبب متاثرین تک رسائی مشکل ہو گئی ہے۔