ٹوکیو۔18اپریل( سیات ڈاٹ کام )جاپان میں ڈاکٹروں نے متنبہ کیا ہے کہ ملک میں اگر کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے حکومت نے ہسپتالوں کو مزید وسائل فراہم نہ کیے تو صحت کا نظام بہت مشکل میں آجائے گا۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سنیچر کو جاپان میں کورونا وائرس کے 10 ہزار متاثرین ہوگئے ہیں۔ لیکن جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے 9,787 مصدقہ متاثرین موجود ہیں۔جاپان میں اب تک کووڈ 19 سے 190 اموات ہوچکی ہیں۔ملک میں اس عالمی وبا کے خاتمے کے لیے صحت کی ایمرجنسی اور لاک ڈاؤن نافذ ہیں۔ کم ٹیسٹنگ کی بنا پر حکام کو تنقید کا سامنا ہے۔