جاپان میں ایوان بالا کی 75 نشستوں کیلئے انتخابات

   

ٹوکیو : جاپان میں رائے دہندگان پارلیمان کے ایوان بالا کے لیے 125 قانون سازوں کے انتخاب کے لیے پولنگ اسٹیشنوں کا رخ کر رہے ہیں، جو وزیر اعظم شیگیرو ایشیبا کے اقلیتی حکمران اتحاد کیلئے ایک اہم امتحان ہے۔ 104 ملین سے زائد جاپانی 519 امیدواروں میں سے ایوان نمائندگان میں قانون سازوں کے انتخاب کے لئے ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔صرف 75 نشستوں پر انتخاب لڑا جائے گا جبکہ بقیہ 50 نشستیں متناسب نمائندگی کے ذریعے منتخب کی جائیں گی۔انتخابات رات 8 بجے (1100 جی ایم ٹی) ختم ہوں گے ، اور نتائج اتوار کی دیر رات متوقع ہیں۔نپون نیوز کے مطابق جمعے کی صبح تک ریکارڈ 21.4 ملین افراد نے ووٹ ڈالے تھے، جو تمام رائے دہندگان کا 20.58 فیصد بنتا ہے۔حکمران اتحاد، جس میں ایشیبا کی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) اور اس کے جونیئر پارٹنر کومیتو شامل ہیں، کے پاس فی الحال 75 نشستیں ہیں، لیکن ایوان بالا میں اکثریت برقرار رکھنے کیلئے اسے 125 نشستوں میں سے کم از کم 50 نشستیں جیتنے کی ضرورت ہے۔