ٹوکیو 13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) جاپان میں کئی دہائیوں کے بدترین سمندری طوفان کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد کم از کم بھی 19 ہو گئی ہے جب کہ ایک درجن سے زائد افراد لاپتا ہیں۔ مقامی میڈیا رپورٹوں کے مطابق اس طاقت ور سمندری طوفان کی وجہ سے جاری شدید بارشوں اور سیلابی صورت حال کے نتیجے میں 140 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ یہ سمندری طوفان ہفتے کی شام جاپانی ساحلوں سے ٹکرایا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس سمندری طوفان کے نتیجے میں جاری موسلادھار بارشوں کے باعث ملک کے 14 دریاؤں میں طغیانی کا عالم ہے۔
اس سمندری طوفان کی وجہ سے جاپان کے شمال مشرق میں کانٹو اور کوشن کے علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے
