ٹوکیو۔ جاپان کے مغربی اور شمال مغربی علاقوں میں شدید برف باری کی وجہ سے 100 سے زیادہ پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ جاپانی نشریاتی ادارے این ایچ کے کے مطابق نیپون ائرویز کی تمام 69 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ اس کے علاوہ جاپان ایئر لائنز نے 35 اور پیچ ایوی ایشن نے دو پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ ماہرین موسمیات کے مطابق اتوار کی صبح تک کئی صوبوں میں 35 انچ برف پڑ چکی ہے ۔ ملک کے مغربی علاقوں میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے ۔