جاپان میں تین قیدیوں کی سزائے موت پر عمل آوری

   

ٹوکیو: جاپان میں گزشتہ دو برسوں کے دوران پہلی بار سزائے موت کے قیدیوں کو پھانسی دی گئی ہے۔ جاپان ان چند صنعتی ممالک میں سے ایک ہے جہاں اب بھی سزائے موت پر عمل ہوتا ہے۔جاپان کے خبر رساں ادارے کیوڈو نے اطلاع دی ہے کہ 20 دسمبر منگل کے روز ملک میں موت کی سزا پانے والے تین قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ ایجنسی کے مطابق دسمبر 2019 کے بعد ملک میں موت کی سزا پر پہلی بار عمل ہوا ہے۔ گزشتہ اکتوبر میں اقتدار سنبھالنے والے وزیر اعظم فومیو کشیدا کی حکومت میں بھی یہ پہلی پھانسیاں ہیں۔دنیا میں امریکہ کے علاوہ جاپان بھی ان بہت ہی کم صنعتی معیشتوں اور امیر جمہوری ملکوں میں سے ایک ہے جہاں اب بھی سزائے موت پر عمل ہوتا ہے۔