ٹوکیو: جاپان میں پچھلے 15سالو ں میں جرائم کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے۔ یہ انتہائی حیران کن با ت ہے کہ 2015ء میں فائرنگ کا صرف ایک واقعہ پیش آیا۔ جاپان کے جرائم شرح دنیاکی سب سے کم شرح ہے۔ اگر حال ہی میں ہوئے جاپان میں ایک اسٹوڈیو میں بم پھینکنے کے واقعہ پر سے صرف نظرکردیں تو پچھلے چند عرصے سے اس ملک میں جرم نہ کے برابر ہے۔ دوسری پولیس عملہ کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔
فی الحال جاپان ملک میں پولیس عملہ کی جملہ تعداد 2.60لاکھ ہے۔ اب وہاں پولیس عملہ کو کچھ خاص زیاد ہ کام نہیں بچا۔ پولیس کو کوئی کام نہ ہونے کی وجہ سے پولیس کے بڑے بڑے افسران چھوٹے چھوٹے معاملہ میں بڑی دلچسپی دکھارہی ہے۔ ان چھوٹے موٹے معاملات جیسے ٹرافک قواعدکی خلاف ورزی، شاپنگ مال جیسے کام کررہی ہے۔ جرائم کی شرح میں کمی واقعی یہ بہت اچھی بات ہے اسی طرح دیگر ممالک میں بھی ہونا چاہئے۔