ٹوکیو ۔ 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جاپان میں واقع اوکونوشیما جزیرہ وہاں پر موجود خرگوشوں کی کثیر تعداد کیلئے مشہور ہے جسے خرگوشوں کا جزیرہ بھی کہا جاتا ہے۔ یاد رہیکہ اوکونوشیما جزیرہ وہی مقام ہے جہاں دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپان کیلئے خفیہ کیمیکل ہتھیار تیار کئے جاتے تھے اور ساتھ ہی دشمنوں پر استعمال کرنے کیلئے زہریلی گیس بھی تیار کی جاتی تھی۔ ان زہریلی گیسوں کو سب سے پہلے خرگوش پر آزمایا جاتا تھا۔ دوسری جنگ عظیم کے خاتمہ کے بعد ایسے خرگوش جو بچ گئے تھے انہیں آزاد کردیا گیا۔
