جاپان میں خواتین کو اجلاس میں لب کشائی نہ کرنے کی ہدایت

   

ٹوکیو : جاپان کے اولمپکس کے سربراہ خواتین کے زیادہ بولنے پر تنقید کرنے کے بعد مستعفی ہوگئے تھے تاہم استعفیٰ کے چند دنوں بعد ہی حکومتی جماعت نے خواتین کو کلیدی اجلاس میں شرکت کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس شرط کے ساتھ کہ وہ بولیں گی نہیں۔لبرل ڈیموکریٹک پارٹی نے پانچ خاتون اراکین پارلیمنٹ کو مرد حضرات کے تمام حکومتی اجلاسوں کا مشاہدہ کرنے کی اجازت دینے کی تجویز پیش کی ہے لیکن یہ شرط رکھی ہے کہ وہ میٹنگ کے دوران بات نہیں کرسکتیں۔