جاپان میں خودکشی سے مرنے والوں کی تعداد کورونا مہلوکین سے زیادہ

   

ٹوکیو : حکومت ِ جاپان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اکتوبر میں خودکشی کرکے مرنے والوں کی تعداد سال بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں سے زیادہ ہے۔ جاپان نیشنل پولیس ایجنسی کے مطابق اکتوبر میں خودکشی سے مرنے والوں کی تعداد 2,100 سے زیادہ ہے۔ جاپان کا شمار دنیا کی چند بڑی معیشتوں میں ہوتا ہے جس میں بروقت خودکشی کے اعداد و شمار جاری کرتا ہے۔